Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چٹاگانگ ٹیسٹ: فاسٹ بولر حسن علی کو امپائر نے تنبیہ کردی

چٹاگانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کی دوسری اننگز کے دوران...
شائع 29 نومبر 2021 09:11am

چٹاگانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کی دوسری اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو امپائر نے تنبیہ کردی۔

رپورٹ کے مطابق حسن علی کو گیند پر تھوک لگانے کی وجہ سےامپائر نےتنبیہ کی ہے۔

خیال رہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث آئی سی سی نےگیند پر تھوک لگا کر اسے چمکانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہےکہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا کر پاکستان کیخلاف 83 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بنگلادیش کلارنف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حسن علی نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 5 وکٹیں لیں۔

اس حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے، جیسی بھی کنڈیشنز ہوں دن کے آغاز میں ہمیشہ بولرز کو مدد ملتی ہے، پچ سلو ہے اور یہ فاسٹ بولرز کیلئے آسان نہیں ہے۔

حسن علی نے مزید کہا کہ رواں سال ہمارے فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست بولنگ کی۔

hassan ali

Bangladesh

umpire

1st test match

PAK vs BAN

chittagong