شہباز گل کا این اے133 میں ووٹ خریدنے کے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے این اے 133 میں ووٹ خریدنے کے واقعےکا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ NA133 میں مسلم لیگ ن جس طرح کھلم کھلا ووٹ خرید رہی ہے ،الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا ہوگا، اگر الیکشن کمیشن نے اس پر ایکشن لینے میں تاخیر کی تو ادارے کی غیر جانبداری بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
NA133 میں مسلم لیگ ن جس طرح کھلم کھلا ووٹ خرید رہی ہے ecp کو اس پر ایکشن لینا ہوگا۔ اگر ecpنے اس پر ایکشن لینے میں تاخیر کی تو ecp کی غیر جانبداری بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ خریدنے پر نااہل کر کے سخت سزا دی جائے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 28, 2021
شہباز گل نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ خریدنے پر نااہل کر کے سخت سزا دی جائے۔
Comments are closed on this story.