Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلا دیش کیخلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق کا ڈیبیو

چٹاگانگ:بنگلا دیش کیخلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے...
شائع 26 نومبر 2021 09:41am

چٹاگانگ:بنگلا دیش کیخلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ ان کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟۔

ٹیسٹ بیٹر عبداللہ شفیق کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گرین کیپ دی جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے والے 246 ویں کھلاڑی بن گئے۔

اس موقع پر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، آج کے دن میرا خواب پورا ہوا ہے جس پر بہت خوشی ہے۔

عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، میچ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔

اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے حوالے سے بتاتے ہوئے عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں رکی پونٹنگ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

babar azam

1st test match

PAK vs BAN

chittagong