Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی سلامتی کو یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی...
شائع 26 نومبر 2021 09:11am

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی سلامتی کو یقینی بنائیں گے، ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کلئےر جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 8ویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

یہ ورکشاپ یکم نومبر سے شروع ہوئی اور 27 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ ورکشاپ میں معاشرے کے مختلف شعبوں اور طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔

قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو میں آرمی چیف نے دہشت گردی کو شکست دینے میں قوم کی لاتعداد قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے شمار قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کی ہرقیمت پرحفاظت کی جائے گی، بلوچستان کے عوام کی سیکیورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام اورسماجی واقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی بلوچستان سے جڑی ہے، دشمن قوتوں کے پاکستان کا امن اور استحکام متاثر کرنے کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنادیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش اندرونی اوربیرونی چیلنجزایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں، مغربی زون کے مؤثر انتظام کی وجہ سے پاکستان افغانستان کے اندر بحرانی صورتحال کے درمیان محفوظ رہنے میں کامیاب رہا،قومی ترقی کیلئے ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے۔

قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات اوربات چیت پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa