Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبز باغ دکھا کر عمران خان نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے...
شائع 25 نومبر 2021 12:02pm

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سبز باغ دکھا کر عمران خان نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا، ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں، جو افسوسناک اور شرمناک ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پیٹرول اور گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی،سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آٹے، چینی تو کہیں گیس ،پیٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں، ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں،یہ سب افسوسناک اورشرمناک ہے۔

نالائق وزیر اعظم نے پیٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا، شازیہ مری

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نالائق وزیر اعظم نے پیٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ، منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے، ہر طرح کی مافیا عمران خان کا اے ٹی ایم مشین ہے ۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو رات کی تاریکی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے،لاڈلے نے قوم کو رلایا بھی رول بھی دیا ہے، تبدلی تباہی کی وبا ءبن چکی ہے، اس وبا ءسے نجات ضروری ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

PPP

Maryam Aurangzeb

Shazia Marri