Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمشنر کراچی نے سپریم کورٹ سے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی :کمشنر کراچی نے سپریم کورٹ سے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کیلئے50...
شائع 25 نومبر 2021 11:52am

کراچی :کمشنر کراچی نے سپریم کورٹ سے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کیلئے50 روز کی مہلت مانگ لی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

کمشنرکراچی نے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں اورنسلہ ٹاور مسمار کرنے کیلئے50روزکی مہلت مانگ لی۔

کمشنرکراچی نے کہا کہ عدالتی فیصلےپرمن وعن عمل شروع کردیا ہے،نسلہ ٹاورکوتیزی سے گرانے کا کام جاری ہے،تجوری ہائٹس گرانےپربھی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے کمشنر کراچی کو حکم دیا تھا کہ ساری مشینری کراچی سے لے کرجائیں اورگرانا شروع کردیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی تھی کہ تجوری ہائٹس بھی آج گرا کر رپورٹ پیش کریں۔

report

commisoner karachi

Nasla Tower

Supreme Court Karachi Registry

tejori heights