Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نورمقدم قتل کیس: شریک ملزمہ کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج فراہمی کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں تینوں متفرق...
شائع 25 نومبر 2021 11:47am

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں تینوں متفرق درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے شریک ملزمہ عصمت آدم جی کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج فراہمی کی درخواست مسترد کردی اور ڈی جی ایف آئی اے کو کیس کی سی سی ٹی وی وائرل ہونے کی تحقیقات کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ءربانی نے نور مقدم قتل کیس میں 3مختلف درخواستوں پراحکامات جاری کردیئے۔

عدالت نے شریک ملزمہ عصمت آدم کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج فراہمی کی درخواست خارج کردی۔

عدالت نے حکم دیاکہ ڈی جی ایف آئی اے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی وائرل ہونے کی تحقیقات کرائیں ۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی 2نئے گواہ ڈاکٹرانعم اورڈاکٹرحماد کو طلب کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔

عدالت نے تینوں درخواستوں پر گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد

murder case

local court

CCTV footage

Noor Mukadam