Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 13زخمی

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے...
شائع 25 نومبر 2021 10:01am

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے ۔

کراچی میں ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب مسافربس اورٹرک میں تصادم ہوگیا ،حادثے 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 13زخمی ہوگئے ۔

حادثےکاشکار ہونےوالی بس میں 30کےقریب افرادسوارتھے،افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں6 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں خاتون اور بس ڈرائیور شامل ہیں ،امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ۔

ریسیکیو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں زیادہ ترزائرین تھے، جو مختلف شہروں سے کراچی سے ایران کیلئےروانہ ہوئےتھے،بس میں سوارافرادکا تعلق کراچی انچولی اورٹھٹھہ سےبتایا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ،شدید دھند کے باعث ناردرن بائی پاس کو بند کردیا گیا۔

karachi

bus

Truck

collision