Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی پاکستان کے علاوہ کس ملک کی قومی ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں؟

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی...
شائع 25 نومبر 2021 09:34am

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار ریکارڈز اپنے نام کئے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اسٹار آل راؤنڈر نے پاکستان کے علاوہ ایک اورملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی کرکٹ کھیلی؟

جی ہاں شاہد خان آفریدی نے 2006 میں آئر لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز کھیلے اور 128 رنز بنانے کے ساتھ7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

شاہد آفریدی نے 2006 میں انگلش کاؤنٹی ٹورنامنٹ میں آئر لینڈ کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی،اس ٹورنامنٹ میں 18 فرسٹ کلاس انگش کاؤنٹی ٹیمیں اور 2 قومی ٹیمیں ( آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ )شامل تھیں۔

شاہد آفریدی اور سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے آئرلینڈ کی جانب سے بحیثیت اوور سیز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

شاہد آفریدی سے قبل اس ٹورنامنٹ کیلئے عبدالرزاق کو آئرلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے آخری لمحات میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

karachi

Shahid Afridi