Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھی جائیں اور نسلہ ٹاور گرائیں، چیف جسٹس کا کمشنر کراچی کو حکم

کراچی :چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے نسلہ ٹاورانہدام کیس میں...
شائع 24 نومبر 2021 10:34am

کراچی :چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے نسلہ ٹاورانہدام کیس میں کمشنر کراچی کو حکم دیا ہے کہ ابھی جائیں اور نسلہ ٹاور گرائیں، ساری مشینری لے کر جائیں اور گرانا شروع کردیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے نسلہ ٹاورانہدام کیس کی سماعت کی۔

کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیاہواکمشنرصاحب جوکام کہاتھاوہ ہوایا نہیں؟جس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ ہمیں آپ سے رہنمائی درکار ہے۔

چیف جسٹس نے کمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیدھی بات کریں بلڈنگ گرائی یا نہیں؟ آپ کا یہاں سےجیل جانےکاارادہ ہے؟۔

کمشنر کراچی نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری بات سنیں کچھ بتانا چاہتا ہوں،جس پرجسٹس قاضی امین نے کہا کہ آپ کیخلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی،آپ کومعلوم ہےآپ کہاں کھڑے ہیں؟۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ مسلسل توہین عدالت کررہےہیں،یہ کمشنرکہلانےکےلائق ہے ؟یہ18 گریڈ کاافسرہےجوایسی باتیں کررہاہےیہاں۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ ابھی جائیں اور نسلہ ٹاورگرائیں ، ساری مشینری لےکرجائیں اورگرانا شروع کردیں،نسلہ ٹاور کے ساتھ تجوری ہائٹس بھی آج گرا کررپورٹ پیش کریں۔

Chief Justice

Gulzar Ahmed

Nasla Tower

Supreme Court Karachi Registry