Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

روٹیشن پالیسی 2020 پر عملدرآمد نہ کرنے پر 17 پولیس افسران کو نوٹس جاری

کراچی: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے روٹیشن پالیسی 2020 پر عملدرآمد نہ کرنے...
شائع 24 نومبر 2021 09:32am

کراچی: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے روٹیشن پالیسی 2020 پر عملدرآمد نہ کرنے پر 17 پولیس افسران کو نوٹس جاری کردیئے، 7 روز میں احکامات نہ ماننے پر کاروائی ہوگی۔

حکومت سندھ اور وفاق میں افسران کی روٹیشن پر تنازعہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن نےڈی آئی جی مسرور عالم، یونس چانڈیو، شہزاد اکبر،ڈی آئی جی عمر شاہد، ڈی آئی جی عبداللہ شیخ،ڈی جی آئی نعمان صدیقی، ثاقب اسماعیل، جاوید اکبر،ڈی آئی جی نعیم احمد، ڈی آئی جی مقصود احمد کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیاہے۔

ڈی آئی جی احمد ارسلان، ضعیم اقبال ،خرم علی،ڈی آئی جی انعام وحید، سہیل اختر، زبیر دریشک،ڈی آئی جی عبد الغفور شامل ہیں۔

افسران سے نوٹس میں 7روز میں جواب مانگا گیا ہے،اگر اسٹبلشمنٹ افسران کے جوابات پر مطمئن نہ ہوا تو افسران کیخلاف کارروائی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت افسران کے تبادلے رکوانا چاہتی ہے۔

karachi

Sindh Police