Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

2سال میں کوئی سنچری نہیں، کیا ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکیں گے؟

نئی دہلی :بھارت کی جانب سے 2سال میں ایک بھی سنچری نہ بنانے والے...
شائع 24 نومبر 2021 09:13am

نئی دہلی :بھارت کی جانب سے 2سال میں ایک بھی سنچری نہ بنانے والے ویرات کوہلی کیا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 664 انٹرنیشنل میچز میں 100 سنچریاں بنائی۔

سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ ہیں جہنوں نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں 71 سنچریاں بنائیں۔

کرکٹ کے حلقوں میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کا 100 سنچریوں کا ریکارڈ کبھی نہیں ٹوٹے گا لیکن بھارت کے ہی ویرات کوہلی نے ایک وقت پر شائقین کرکٹ کو اُمید دلائی کہ وہ سچن کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں،ویرات کوہلی نے اب تک 445 انٹر نیشنل میچز میں 70 سنچریاں بنالی ہیں۔

ویرات کوہلی جس رفتار سے سنچریاں اسکور کررہے تھے ، خیال کیا جارہا تھا کہ وہ سچن کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

تاہم ویرات کوہلی کی سنچریوں کو گزشتہ دو سال سے بریک لگی ہوئی ہے ، انہوں نے آخری انٹرنیشنل سنچری 23 نومبر 2019 کو بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں اسکور کی تھی۔

ویرات کوہلی کی عمر ابھی 33 سال ہے اگر وہ اگلے 5 سال مزید کرکٹ کھیلتے ہیں اور سنچری بنانے کی رفتار کو بڑھادیتے ہیں تو وہ سچن کا سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

virat kohli