Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کھلاڑیوں کیلئے حرام کھانوں پر پابندی، صرف حلال گوشت کی اجازت

نئی دہلی: حال ہی میں ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی...
شائع 24 نومبر 2021 09:05am

نئی دہلی: حال ہی میں ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کیلئے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کیلئےسور اور بیف کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاہم رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کیلئے2007 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی سے محروم رہی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

New Delhi

Ban

Indian cricket team

ICC T20 World Cup

Players