Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیویارک اپارٹمنٹ کیس: آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد :احتساب عدالت نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں سابق صدر...
شائع 23 نومبر 2021 12:43pm

اسلام آباد :احتساب عدالت نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی جبکہ سابق صدر کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث نہ ہو سکی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےنیویارک اپارٹمنٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

نیب نے جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ آصف زرداری امریکامیں پراپرٹیز پرجاری نیب تحقیقات میں مطلوب نہیں ، تاحال آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے۔

عدالت نے نیب اور وکیل فاروق ایچ نائیک سے دلائل طلب کرتے ہوئے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کردی۔

دوسری جانب ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس پر سماعت جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 13دستمبرتک ملتوی کردی گئی۔

accountability court

اسلام آباد

PPP

Bail

Asif Zardari