Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی کا ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک ...
شائع 23 نومبر 2021 12:31pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کر دیا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی بدلتی صورتحال اور ویکسی نیشن کی قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا کی مثبت شرح اور بیماری کے پھیلاؤ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس دوران این سی اوسی نے ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور گزشتہ 24گھنٹوں میں نئے کیسز اور اموات کی کم تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

این سی او سی نے صوبوں کو انسداد کورونا ویکسین کے اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کو مزید تیزکرنے کی بھی ہدایت کردی۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

Vaccination

Asad Umer