Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی

راولپنڈی :آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے...
شائع 22 نومبر 2021 02:57pm

راولپنڈی :آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق کورہیڈکوارٹرپشاورمیں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی،جہاں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنےپشاورکورکی کمانڈسنبھال لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنےپشاورکورکی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے کی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات تھے اور اب ان کی جگہ سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔

ISPR

Lt General Faiz Hameed