Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتوں اور افواج پاکستان کیخلاف منظم پروپیگنڈے جاری ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 22 نومبر 2021 01:54pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں اور افواج پاکستان کیخلاف منظم پروپیگنڈے جاری ہیں،یہ لوگ سسیلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ‏مریم نواز کی طرف سے 16ویں التواء کی درخواست دائرکی گئی اوردوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کیخلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری ہے،یہ لوگ سسیلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں؟۔

طلبہ اور یونیورسٹیاں ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں،فواد چوہدری

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طلبہ اور یونیورسٹیاں ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔

راولپنڈی میں پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل طلباءاور یونیورسٹیوں کے ہاتھ میں ہے، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے درخواست ہے کہ وہ ملکی ترقی میں حصہ لینے کیلئے اہداف مقرر کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا، اس وقت ہم کووڈ سے متعلق کوئی چیز تیار نہیں کر رہے تھے، ماسک، وینٹی لیٹرز اور کووڈ سے حفاظتی کٹس درآمد کر رہے تھے، ہمارے ہاں سینی ٹائرز کی کمی ہو گئی تھی، صرف 7 ماہ کے مختصر عرصہ میں پاکستان نے کووڈ سے متعلق سامان برآمد کرنا شروع کر دیا۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے مزیدکہا کہ پاکستان زرعی برآمدات کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتا ہے، ماڈرن ایگریکلچر کے اندر بہت پوٹینشل ہے، طلباء کو اپنی کمپنیاں تشکیل دینی چاہئیں جو کسانوں کو لائیو اسٹاک سمیت سمارٹ فارمز کی تیاری میں مدد فراہم کر سکیں۔

Information Minister

pakistan army

اسلام آباد

Fawad Chaudhary