Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا وطن عزیز کو ریاست مدینہ کے تصور پر مبنی فلاحی مملکت بنانے کی خواہش کا اعادہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وطن عزیز کو ریاست مدینہ کے تصور...
شائع 22 نومبر 2021 01:40pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وطن عزیز کو ریاست مدینہ کے تصور پر مبنی فلاحی مملکت بنانے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد 2اصول فلاحی وانسانی ریاست اور قانونی کی حکمرانی ہے ،صرف چند سیاستدان انسانیت کی فلاح و بہبود کے خصوصی اہداف کے ساتھ آتے ہیں۔

ممتاز صوفی دانشور شیخ حمزہ یوسف کے ساتھ سوشل میڈیا پر خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کی بنیاد 2اصولوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں،پہلا ایک فلاحی ریاست کا قیام ہے جہاں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقے کا خیال رکھا جائے اور دوسرا قانون کی حکمرانی ہے۔

ماحولیاتی بحران سے متعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کو ایک مقدس فریضہ سمجھنا چاہیئے،دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی تباہی کا سامنا ہے کیونکہ لوگ اس مقدس فریضے سے بہت دور ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چند سیاستدان دیکھے ہیں جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے خصوصی اہداف کے ساتھ آتے ہیں جبکہ زیادہ تر ترقی پذیر دنیا میں وہ ذاتی مفادات کے حصول اور رقم بنانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں۔

pm imran khan

اسلام آباد

social media

pm interview