Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں گیس طلب میں اچانک اضافے کی وجہ بتادی

کراچی :سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے کراچی میں گیس طلب...
شائع 22 نومبر 2021 11:55am

کراچی :سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے کراچی میں گیس طلب میں اچانک اضافے کی وجہ بتادی۔

ایس ایس جی سی کاکہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی ہزاروں گیزرز آن ہوگئے،جس سے گیس کی طلب میں اچانک اضافہ ہوگیا۔

بلوچستان میں بھی گیس کی اضافی مانگ ہےگیس طلب میں اضافے کے باعث اتوار کو سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس فراہمی بند کرنا پڑی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی نرالی منطق ہےموسم سرما سے پہلے مناسب انتظام کیا جاتا تو گیس کی قلت نہ ہوتی۔

پرانا گولیمار، پاک کالونی، اورنگی ٹاؤن،سلطان آباد سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔

karachi

SSGC

Gas