Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،...
شائع 22 نومبر 2021 10:05am

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، قرض پروگرام کی بحالی پاکستان کی جانب سے پیشگی اقدامات سے مشروط ہوگی، پاکستان کیلئے ایک ارب 5کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی گئی۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹا جائزہ مشن مکمل ہوگیا، معاہدے کے تحت پاکستان کیلئے1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی گئی،پاکستان کو اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

اسٹاف لیول معاہدے کے تحت قرض پروگرام کی بحالی بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوگی، قسط کے اجراء سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم 3 ارب ڈالر سے تجاوزکر جائے گی۔

آئی ایم ایف نے فیٹف پلان پرعمل درآمد کی تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان نے جون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کرلئے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیخلاف بھی پیشرفت کی گئی ،ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں بہتری آئی۔

اسلام آباد

IMF

paksitan