Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے انتہائی غیر ذمہ...
شائع 22 نومبر 2021 09:34am

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کخلااف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ بھارتی وزیر کے بے بنیاد ریمارکس ایک طرف فریب ہیں اور دوسری طرف اپنے ہمسایہ کیخلاف خاص دشمنی کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان کیخلاف بھارت کی مہم مکمل طور پر بے نقاب اور بدنام ہوچکی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ بھارتی رہنما ءپاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کخلا ف جھوٹے پراپیگنڈا میں مصروف رہتے ہیں، بھارت عالمی برادری کی توجہ قابض افواج کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ فروری 2019ء میں بھارتی مہم جوئی کو ناکام بنانے میں پوری دنیا پاکستان کی صلاحیت اور عزم کی گواہ تھی، یہ ایک مستند حقیقت ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ میں خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نےمزید کہا کہ ان جرائم میں ماورائے عدالت قتل، حراست میں ہلاکتیں، تشدد، معصوم بچوں سمیت لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کرنا اور گھروں کو مسمار کرکے سزا دینا شامل ہیں، عالمی برادری کے سامنے ڈوزیئر میں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیرمیں اپنی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والی پرامن آوازوں کو خاموش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی، جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی مختلف قراردادوں میں کیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، پاکستان ذمہ داریسے کام کرتا رہے گا، پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے تمام کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

foreign office

اسلام آباد

Indian defence ministry

asim iftikhar