Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اب دوڑ نہیں سکیں گے

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اب...
شائع 22 نومبر 2021 09:19am

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اب دوڑ نہیں سکیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کے دوڑنے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں اور وہ اپنے گھٹنے بدلوانے کیلئے بہت جلد آسٹریلیا کے شہر میلبورن جانے والے ہیں۔

شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر نئی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد یہ پیغام شیئر کیا ہے، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی صحت یابی دریافت کرنے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کیلئے پیغامات آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی سرجری کروانے کے بعد شعیب اختر دوبارہ بہتر حالت میں آجائیں گے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی جسے دنیا کی تیز ترین گیند تصور کیا جاتا ہے۔

شعیب اختر کو دنیا کا فاسٹ بولر مانا جاتا ہے انہوں نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر بریٹ لی کی تیز ترین بولنگ کروانے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

Shoaib Akhtar

Instagram

rawalpindi express