Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر افراد کو بھی طواف کعبہ کرنے کی اجازت

ریاض :سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر...
شائع 21 نومبر 2021 09:24am

ریاض :سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر افراد کو بھی طواف کعبہ کرنے کی اجازت دے دی گئی،طواف کیلئے موبائل ایپ سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

مسجدالحرام کے صحن مطاف میں عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر افراد کاداخلہ تاحال منع ہے تاہم صحن مطاف میں احرام میں ملبوس زائرین ہی داخل ہوسکتےہیں۔

سعودی حکام کے مطابق بیت اللہ شریف میں حجرہ اسودکوچومنےکی بھی اجازت دے دی جائے گی۔

Riyadh

Saudi Arab

Umrah pilgrims