Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، ٹیم پین قیادت سے دستبردار

میلبرن :آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز سے...
شائع 19 نومبر 2021 12:23pm

میلبرن :آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز سے قبل ٹیسٹ ٹیم قیادت سے دستبردار ہو گئے۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین کو بڑے اسیکنڈ ل کا سامنا کرنا پڑگیا، ٹم پین انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز سے قبل ٹیسٹ ٹیم قیادت سے دستبردار ہو گئے۔

ٹیم پین نے آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتان سے استعفیٰ دے دیاجبکہ ٹیم پین کا استعفیٰ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے منظور بھی کرلیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم پین پر آسٹریلوی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی پر نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم پین کے پیغامات حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے دو روز قبل ہی انگلینڈ کیخلاف 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں ٹم پین کو کپتان اور پیٹ کمنز کو نائب کپتان مقرر کیا تھا۔

England

resign

Australia

MELBOURNE

Ashes Series