Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل

بنوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل...
شائع 19 نومبر 2021 10:25am

بنوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیا، پہلی بار 2خواتین بھی تحصیل چیئرمین شپ کیلئے میدان میں ہے ۔

بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیاہے، صوبے کے دیگر حصوں کی طرح اس بار بلدیاتی انتخابات میں خواتین بھی پنجہ آزمائی کلئے میدان میں ہے ۔

بنوں کی سب سے بڑی تحصیل بنوں جو 54 ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں پر مشتمل ہے جس پر تحریک انصاف کے خواتین ونگ کی ریجنل جنرل سیکرٹری فرزانہ سفیر بھی خواتین کی فلاح و بہبود کے جذبے سے سر شار ہے اور تحصیل چیئرمین کی نشست پر کامیابی کلئے پرامید ہے ۔

تحصیل بنوں سے تحصیل چیئرمین کیلئے کل 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جس میں پہلی بار دو خواتین بھی حصہ لے رہی ہے۔

Bannu

by election

nomination papers