Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی دنیا بھر کے سکھوں کو گرونانک کے جنم دن کی مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھرکے سکھوں کو بابا...
شائع 19 نومبر 2021 09:54am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھرکے سکھوں کو بابا گرونانک کے جنم دن کی مبارکباد دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کو بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پر دنیا بھر سے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے آنے والے ہزاروں سکھوں کوپاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

وزیراعظم کا اپنے ٹویٹ میں مزیدکہنا تھا کہ میری حکومت سکھ برادری کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔

pm imran khan

اسلام آباد

Sikh community

congratulation

birthday