Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات، ملک کیلئے خدمات کو سراہا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل...
شائع 18 نومبر 2021 02:09pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی،جس میں وزیراعظم نے ان کی ملک کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملک کیلئے خدمات کوسراہا اور بطور کورکمانڈر پشاورذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیر خارجہ سے الودعی ملاقات

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الودعی ملاقات کیلئے وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں انہوں نے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہااور ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

pm imran khan

اسلام آباد

DG ISI

Lt General Faiz Hameed