Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زردادی اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدرآصف زردادی، ان کی ہمشیرہ...
شائع 18 نومبر 2021 12:21pm

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدرآصف زردادی، ان کی ہمشیرہ فریال تالپورسمیت دیگر ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔

نیب کی جانب سے آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے کہا کہ درخواستوں پر نیب کب تک جواب دے گا؟۔

جس پر نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید نے بتایا کہ ابھی ہیڈ کوارٹرز سے جواب نہیں آیا، مزید وقت دے دیں۔

احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظورکرتے ہوئے نیب کو 6دسمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آصف زردادی ، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی منظور کیں ۔

accountability court

money laundering case

اسلام آباد

PPP

judge Azam Khan

Faryal Talpur

Asif Zardari