Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیرخارجہ سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی...
شائع 18 نومبر 2021 10:21am

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے الوداعی ملاقات کی ، وزیرخارجہ نے ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الودعی ملاقات کیلئے وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں انہوں نے سے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

DG ISI

Lt General Faiz Hameed