Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں کیوی کھلاڑی نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

آکلینڈ:بھارت کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک...
شائع 18 نومبر 2021 09:11am

آکلینڈ:بھارت کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین نے 63 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مارک چیپ مین 2 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ففٹیز اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے سے قبل 2015 میں مارک نے ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتے ہوئے عمان کیخلاف ناقابل شکست 63 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دےکر سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

Auckland

T20 match