Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج پارلیمان اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا قانون پاس کرے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 17 نومبر 2021 10:47am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پارلیمان اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا قانون پاس کرے گا ، آج تحریک انصاف کی ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آج پارلیمان اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کرے گا ، آج تحریک انصاف ایک اورانتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اووسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

Information Minister

overseas Pakistanis

اسلام آباد

ٹویٹر

Parliment

Fawad Chaudhary