Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز: بنگلہ دیشی ٹیم سے 3 اہم کھلاڑی باہر ہوگئے

ڈھاکا:پاکستان کیخلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز کیلئے بنگلا دیش...
شائع 17 نومبر 2021 08:56am

ڈھاکا:پاکستان کیخلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز کیلئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جبکہ 3 اہم کھلاڑی سیریز سے باہر ہوگئے۔

بنگلادیش کرکٹ کے مطابق محمود اللہ ٹیم کی قیادت کریں گے، تمیم اقبال اور شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

ٹی 20 سیریز کے اسکواڈ میں کپتان محمود اللہ ریاض ، محمد نعیم ، سیف حسین ، یاسر علی ربی ، نور الحسن وکٹ کیپر ، عفیف حسین ، مہدی حسن ، تسکین احمد ، مستفیض الرحمان ، شریف الاسلام ، نسم احمد ، امین الاسلام ، محمد شاہد الاسلام اور اکبر علی شامل ہیں۔

پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔

t20 series

Dhaka

shakib ul hassan

Pakistan vs bangladesh