Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم )نے پارلیمنٹ ...
شائع 16 نومبر 2021 02:51pm

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم )نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ۔

ایم کیوایم پاکستان نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ایم وی ایم)بل پر حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تصدیق کرتےہوئے کہاکہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی پر حکومت کی حمایت کرے گی اور یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم کو ای وی ایم پر کل وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وزیراعظم نے بریفنگ دی، ای وی ایم کے بل سمیت دیگر پر ایم کیو ایم حکومت کی حمایت کرے گی۔

امین الحق نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبے پرحیدرآباد یونیورسٹی اورمردم شماری بل بھی مشترکہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

ق لیگ کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

ادھر مسلم لیگ(ق)نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء سینیٹرکامل علی آغا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پارٹی ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

کامل علی آغا نے کہا کہ مشاورت سےحمایت جاری رکھنےکافیصلہ کیا،تمام پارٹی ارکان فیصلےپرعملدرآمد کے پابندہوں گے ، ہمارے مطالبات پر 20 فیصدبھی عملدرآمد نہیں ہوا، حکومت کو چاہیئے کہ وہ سب کو اعتمادمیں لیں، ق لیگ کو زیادہ تحفظات پنجاب حکومت سےہیں،پنجاب میں ہمارےتحفظات مزیدبڑھ رہےہیں۔

اسلام آباد

MQM

Govt