Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ایکسپریس وے پر 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث 3کاریں آپس میں...
شائع 16 نومبر 2021 10:07am

اسلام آباد ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث 3کاریں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

ٹریفک حادثہ ایکسپریس وے اسلام آباد پر شکر پڑیاں کے قریب پیش آیا،جہاں کارالٹنے کے بعد 3گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

تیز رفتاری کے باعث الٹنے والی گاڑی میں سوار تینوں نوجوان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے،لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں فہد اسلام،حارث اور شارق کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 22سے 28سال کے درمیان ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ آئی نائن کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اسلام آباد

Accident

Cars