Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوادچوہدری نے انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کردی

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے انتخابی...
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2021 01:53pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کر دی اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں، متفقہ انتخابی نظام کی تشکیل سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے،تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ چینی کی قیمت میں 5نہیں ،10 نہیں،43 روپے تک کمی آگئی ہے لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے ،دراصل ہمارا میڈیا 24گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔

opposition

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary