Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ: آئی ای ڈی دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکیورٹی پر مامور...
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2021 01:33pm

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس ایچ او قابل شاہ کے مطابق دھماکے کی شدت اور آواز سے دور دور تک خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عبدالحیان اور کانسٹیبل سراج کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی فوری تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Bajaur

IED blast