Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کے حوالے سے جعلی پراپیگنڈا بے نقاب

قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے پاکستان سے ملنے والی...
شائع 13 نومبر 2021 11:45am

قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے پاکستان سے ملنے والی دھمکیوں کی خبروں کی تردید کی ہے۔

گیارہ نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے شاہین آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا جسے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے میچ ہارنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے فاسٹ بولر پر تنقید کی۔

دریں اثنا ٹوئٹر پر کرکٹر کی اہلیہ سے منسوب اکاؤنٹ سے کئے گئے کچھ ٹوئٹس وائرل ہوئے جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے روکا جائے۔

سامعہ آرزو کے جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹس کا اسکرین شاٹ
سامعہ آرزو کے جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹس کا اسکرین شاٹ

ٹوئٹس میں مزید لکھا گیا تھا کہ بہت سے پاکستانی مداح یہ سوچتے ہیں کہ میں بھارت کی ایجنٹ ہوں، میچ کے بعد ہمیں دبئی اور پاکستان میں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ہماری بیٹی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر ہماری حفاظت کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ والدین کے پاس بھارتی شہر ہریانہ منتقل ہوجاؤں گی۔

سامعہ آرزو کے جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹس کا اسکرین شاٹ
سامعہ آرزو کے جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹس کا اسکرین شاٹ

تاہم حسن علی کی اہلیہ نے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے فوری رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سامعہ آرزو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ اس اکاؤنٹ سے منسوب بہت سے ٹوئٹس زیر گردش ہیں کہ مجھے، حسن اور ہماری بیٹی کو پاکستانی لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں جو کہ بالکل غلط ہے بلکہ لوگوں کی جانب سے ہماری حمایت کی جارہی ہے۔

اسکرین شاٹ/سامعہ آرزو
اسکرین شاٹ/سامعہ آرزو

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی ان ٹوئٹس اور ایسے بیانات پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

Hasan Ali

twitter memes