Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ غیر ملکی...
شائع 13 نومبر 2021 10:45am
کاروبار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 1.6 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی فی بیرل قیمت 81.51 ڈالرز پر آگئی۔

جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 70 سینٹ کمی کے بعد 82.17 فی بيرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امريکی خام تيل کی قيمت ميں بھی 80 سينٹ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد قيمت 80.79 فی بيرل ہوگئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل نئی قیمت 79.90 ڈالرز ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی، تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کیلئے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

International market

crude oil

Prices