Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد عمر کی پی ڈی ایم اور میڈیا پر کارکنوں کے ذریعے تشدد کی دھمکی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان...
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2021 09:01am
-اسکرین گریب
-اسکرین گریب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور میڈیا کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ترقیاتی کاموں کے اعلان کے ساتھ میڈیا کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا کہ پی ڈی ایم والے اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ میڈیا والے پی ڈی ایم والوں کے سہولت کار ہیں، پی ڈی ایم اور میڈیا میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے، لانگ مارچ کا سوچنا بھی نہ یہاں ہجوم دیکھو ، یہاں آؤ گے تو بڑی کُٹ پڑے گی۔

اسد عمر کے بیان پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے گی، وزرا میں دم ہے تو روک کر دکھائیں، حکومت کی طبعی عمر پوری ہونے پر فصلی بٹیرے بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔

PDM

asad umar

Media