Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی حکومت نے شہبازشریف اور قائم علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے

اسلام آباد:شہباز شریف اور قائم علی شاہ پھر مشکل میں آگئے، وفاقی...
شائع 12 نومبر 2021 03:50pm

اسلام آباد:شہباز شریف اور قائم علی شاہ پھر مشکل میں آگئے، وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ڈال دئیے،کرپشن،منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے کے کیسز کے باعث دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور قائم علی شاہ کے نام مختلف کیسز کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

قائم علی شاہ کیخلاف سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کا کیسزنیب میں ہے جبکہ شہباز شریف پر آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

واضح رہے کہ کوفاقی کابینہ نے چند روز پہلے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے شہباز شریف اور قائم علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے۔

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالناعمران صاحب کی ترجیح ہے، مریم اورنگزیب

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران صاحب کی ترجیح ہے، عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں۔

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں مزید لکھاکہ شہبازشریف کا نام ایک نہیں، 2نہیں، تین چار دفعہ ای سی ایل میں ڈالیں، عمران خان آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی مافیا کو آرڈیننس لاکر این آر او دیں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

ECL

PPP

Qaim Ali Shah

interior ministry