Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردیوں میں گیس صرف 3 دفعہ فراہم کی جائے گی، وفاقی وزیر نے بُری خبر سنادی

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے گیس صارفین کو بُری...
شائع 12 نومبر 2021 02:41pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے گیس صارفین کو بُری خبر سنادی اور کہا کہ سردیوں میں گیس صرف3دفعہ فراہم کی جائے گی،گھریلوصارفین کوترجیحی بنیادوں پرگیس فراہم کررہےہیں،گیس کا بحران ایل این جی کی وجہ سے نہیں ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں گیس بحران کے حوالے سے سینیٹر شیری رحمان نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

شری رحمان نے کہا کہ ملک میں گیس کی قیمتوں کا بحران ہے، گیس کی قیمت میں خوفناک 300 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، گیس کی کمی ہے، ایل این جی کارگو کے حوالے سے اتنا بڑا اسکینڈل آیا ہے معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی؟ نیب اور اوگرا کیوں خاموش ہے؟ ۔

اپوزیشن نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوے کہا کہ نیا پاکستان میں آپ کھانا نہیں بنا سکیں گے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گیس بحران کا واحد حل ایران پاکستان گیس پائپ لائن ہے، آپ نے ایل این جی پر شاہد خاقان اور مفتاح کو جیل میں ڈالا اور اب اس سے مہنگی گیس خرید رہے ہیں، ان کخلالف نیب میں کون جائے گا؟۔

حماد اظہر نے سینیٹ اجلاس میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایل این جی پاکستان ایل این جی بورڈ کے زریعے خریدی جاتی ہے، نومبر اور دسمبر کیلئے 11 اور کارگوز لئے ہیں،آج پاکستان میں 28 فیصد گھرانوں کوگیس ملتی ہے، 70 فیصد سے زائد گھرانوں کو گیس کی فراہمی نہیں ہو پاتی،گیس بحران کا تعلق ایل این جی سے نہیں ہے، کوشش کر رہے ہیں ڈومیسٹک اور انڈسٹریل دونوں سیکٹرز کو گیس فراہم ہو۔

وزیر توانائی نے گیس صارفین کومتنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں دن میں صرف 3 دفعہ گیس فراہم ہو گی اور وہ بھی ناشتہ، دوپہر اور رات کھانے کے وقت۔

حماد اظہر نے بتایا کہ روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، مذاکرات کے نئے دور کیلئے دو سے تین روز میں روس کا وفد دوبارہ آئے گا۔

بعد ازاں سینیٹ اجلاس پیر کی شام 4بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اسلام آباد

senate

Sherry Rehman

Sadiq Sanjrani