Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعید غنی کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل مردم شماری کروانے کا مشورہ

کراچی :وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی...
شائع 12 نومبر 2021 01:30pm

کراچی :وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات اور مردم شماری کروانے کا مشورہ دے دیا۔

ایکسیو سینٹر کراچی میں سجی تین روزہ سالہ فرنیچر اینڈ لیونگ نمائش کا افتتاح وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں شہر میں امن کی علامت ہے۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی سی بی ایک خود مختار ادارہ ہے لیکن اس میں وزیر اعظم عمران خان کی مداخلت ہے، جس کا ثبوت چئیرمین بی سی بی کی تعیناتی ہے ۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سی علیحدہ ہونا نہیں چاہتی تھی حالات ایسے پیدا ہو گئےکہ الگ ہونا پڑا، ہم اب بھی بنیادی مسائل اور عوام کو تبدیلی سرکار سے چھٹکارا دلانے کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے مزیدکہا کہ ہم بلدیاتی نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں، سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل مردم شماری کی ضرورت ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹاؤن سسٹم کی بحالی کا آپشن زیر غور ہے، مشترکہ طور پر مشاورات کے بعد فیصلہ کریں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ شوگر مہنگی کر کے اس کا الزام سندھ حکومت پر باآسانی لگا دیا جاتا ہے، سندھ میں آصف علی زرداری کی ایک بھی شوگر مل نہیں سندھ میں موجود شوگر ملوں کے مالکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی ناقص پالیسیز کی وجہ سے ڈالر آسمانوں پر اڑ رہا ہے ،گورنر اسٹیٹ بینک عوام کو بتائے کہ ڈالر مہنگا کیوں ہو رہا ہے ۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزیدکہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے پستی جا رہی ہے وفاقی وزراء سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں بولتے ۔

karachi

Saeed Ghani

census

by election