Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں منہدم کر کے ملبہ اٹھانے کا فیصلہ، تحریری حکم نامہ جاری

کراچی:سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں ...
شائع 12 نومبر 2021 01:27pm

کراچی:سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں منہدم کر کے ملبہ اٹھانے کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے تجوری ہائٹس عمارت گرانے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا،تحریری حکم نامہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ 4 ہفتوں میں پوری عمارت گرائی جائے اور ملبہ اٹھایا جائے، 4ہفتے کا وقت 29 اکتوبر سے شروع ہوگا ،عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں گے۔

اس کیس کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ انہدام سے قبل تجوری ہائٹس کی انتظامیہ رجسٹرڈ فائلیں اور سامان نکال لیں جس کی نگرانی کمشنر کراچی کریں گے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی زیر نگرانی نکالی جائیں ، کمشنر کراچی فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں جس میں بکنگ کرنے والوں کے مکمل پتے اور دیگر حساب درج کیا جائے ، کمشنر کراچی انونٹری مکمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بکنگ کروانے والوں کو 3 ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے، تجوری ہائٹس اس فیصلے پر عمل یقینی بنائے، عمل نہ کرنے کی صورت میں تجوری ہائٹس انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Chief Justice

Gulzar Ahmed

building

Supreme Court Karachi Registry

tejori heights