Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹر بینک میں ڈالر 1.82روپے مہنگا، 176روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے ،ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین...
شائع 12 نومبر 2021 12:37pm

کراچی : ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے ،ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 1.82روپے مہنگا ہونے کے بعد 176 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، 3 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 169روپے 96پیسے پر آگئی تھی تاہم 4نومبر سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریبا 6روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آج انٹربینک میں ڈالر 1روپے 82پیسے اضافے سے 176روپے پر پہنچ گیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 1روپے70پیسے اضافہ ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیت فروخت 178روپےکی بلندسطح پرپہنچ گئی۔

karachi

inter bank

ڈالر

Open Market