Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسدقیصر کا شہبازشریف کو خط، مختلف بلز پر دوبارہ مشاورتی عمل شروع کرنے کیلئے مدد مانگ لی

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے صدر اور...
شائع 12 نومبر 2021 11:46am

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا ،جس میں الیکشن ترمیمی بل 2021 سمیت مختلف بلز پر دوبارہ مشاورتی عمل شروع کرنے کلئے مدد مانگ لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خط میں کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو وسیع تر قومی مفاد کو مدنطر رکھتے ہوئے مشترکہ مفادات کی تمام اہم اصلاحات پر پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر جامع فیصلہ سازی کیلئے آگے بڑھنا چاہیئے، مختلف بلز پر دوبارہ مشاورتی عمل شروع کرنے کیلئے متفقہ کمیٹی کے فورم کو بروئے کار لایا جائے، اپوزیشن لیڈر کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مذکورہ بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زیر غور آنے ہیں، کمیٹی کی طرف سے مشاورتی عمل مکمل نہیں ہو سکا، امید ہے اپوزیشن لیڈر اس عمل کو بامقصد بنانے کلئےغ اپنا کردار ادا کریں گے، سپیکر آفس اتفاق رائے پیدا کرنے میں حکومت اور اپوزیشن کو سہولت فراہم کرے گا۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Asad Qaiser

National Assembly Speaker

Letter