Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بختاور بھٹّو کے بیٹے کی نئی تصویر جاری

سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے...
شائع 11 نومبر 2021 01:15pm

سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہو چکا ہے۔

بختاور نے پیدائش کے ایک ماہ مکمل ہونے پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بختاور کے نوزائیدہ صاحبزادے سفید لباس میں ملبوس پُرسکون نیند سو رہے ہیں۔

بختاور نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ماشاءاللّہ! میرا بیٹا ایک ماہ کا ہوگیا ہے۔‘

دوسری جانب بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اُن کی یہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میر حاکم محمود چوہدری کی تصویر پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔

Instagram

Bakhtawar Bhutto

Son