Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کےعوام...
شائع 11 نومبر 2021 11:47am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کےعوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات ہوئی ،ملاقات کےدوران گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے آگاہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وزیر اعظم عمران خان کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول شندور روڈ، 20 میگاواٹ ہنزل پن بجلی منصوبہ، تتہ پانی روڈ اور اسکردو روڈ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔

عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کیےپر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

pm imran khan

اسلام آباد