Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیمی فائنل سے قبل ٹیم پاکستان کو بڑا دھچکا

آسٹریلیا کے خلاف آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل سے قبل ہی قومی...
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2021 09:21am
تصویر بزریعہ ای ایس پی این کرک انفو
تصویر بزریعہ ای ایس پی این کرک انفو

آسٹریلیا کے خلاف آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل سے قبل ہی قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا مل گیا، ٹیم کے دو اہم کھلاڑی فلو کا شکار ہو گئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا بڑا ٹاکرا آج ہونے جارہا ہے لیکن میچ سے ایک روز قبل ہی یہ خبریں سامنے آئیں کہ اوپنر بلے باز محمد رضوان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک فلوکا شکار ہو گئے جس کے بعد دونوں کی شرکت مشکوک ہوتی جا رہی ہے۔

میڈیا مینیجر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک فلُو کا شکار ہوگئے ہیں، فلو کے باعث دونوں کھلاڑیوں کے فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو کلیئر آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے دونوں کھلاڑی بیماری کے باعث پریکٹس سیشن کا بھی حصہ نہیں ہیں، ڈاکٹروں نے محمد رضوان اور شعیب ملک کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔

دوسری جانب ابوظبی میں کیویز نے کاری وارکیا ہے اور انگلینڈ کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی بارٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے فائنل میں قدم رکھ دیئے۔

ابوظبی میں انگلش ٹیم کی پہلے بلے بازی آئی۔مڈل آرڈر بلے بازوں ںے خوب رنگ جمایا۔

دوسری لائف ملنے پر مالان نے اکتالیس رنزبنائے۔ معین علی نے سینتیس گیندوں پراکیاون رنزداغ دیئے۔ اور انگلش ٹیم کا ٹوٹل چار وکٹوں پر ایک سو چھیاسٹھ بن گیا۔۔

جواب میں کی کیویز کی دو وکٹیں جلد گرگئیں۔ ڈیرل مچل اور کون وے نے اننگز کو سنبھالا۔ کون نے چھیالیس رنز اسکورکیے۔

جیمی نیشم نے بھی کمال کردکھایا۔ گیارہ گیندوں پر ستائیس رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔کیویز کی طرف سےمچل آخر تک ڈٹے رہے۔سینتالیس گیندوں پر باہتر رنز اسکورکیے۔

انہوں نے چوکا لگا کر کیویز کو ایک اوور قبل یادگار فتح دلائی۔

T20 World Cup

PakvsAUS