Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'بھابھی واپس آجاؤ': ملالہ کے نکاح پر جمائما کی واپسی کا مطالبہ

برطانیہ میں مقیم نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی گزشتہ روز عصر...
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2021 11:06am
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز

برطانیہ میں مقیم نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی گزشتہ روز عصر ملک نامی پاکستانی نوجوان کے منکوحہ بن گئی ہیں، اور ان کے لیے مبارکباد کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں ملالہ یوسفزئی نکاح کے دوران اور اس کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی خبر شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ ’آج میری زندگی کا ایک اہم دن ہے۔ عصر اور میں زندگی کے ساتھی بن گئے ہیں۔ ہم نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ برمنگھم میں نکاح کی تقریب منعقد کی۔‘

’مستقبل کا سفر اکٹھے طے کرنے‘ کی امید اور اس کے حوالے سے اپنے جذبات کا اطہار کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے اپنے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

ملالہ کی خوشی میں ان کا ساتھ دینے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک مبارکباد کا پیغام جاری کیا۔

جس کے بعد عمران خان کے مداحوں میں سابقہ "بھابی" کے لیے بجھے جذبات دوباری چنگاری پکڑ گئے، اور ان کی دوبارہ واپسی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

گرین برڈ نامی ٹئوٹر ہینڈلر نے لکھا، 'ہمیں اب آپ کی یاد آتی ہے جمائما خان، ہماری خواہش تھی کہ آپ پاکستان کی خاتونِ اول ہوں۔ یہ کتنا کیوٹ ہوتا۔ لیکن پھر بھی آپ ہماری بھابی ہیں۔'

اصغر علی لکھتے ہیں، 'اس دنیا میں میرا سب سے پسندیدہ جوڑا... لیکن بدقسمتی سے اس قوم کے لیے قربان کردیا گیا۔'

ایک صارف نے جمائما سے سوال کیا کہ آپ نے بچے پیدا ہونے کے بعد عمران خان کو کیوں چھوڑا؟

تو ایک صارف نے کہا، 'بھابی ہم اب بھی آپ سے پیار اور آپ کی عزت کرتے ہیں۔'

جہاں ملالہ کے چاہنے والے زندگی کے نئے سفر میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں، وہیں کچھ لوگ ان کے"نکاح" پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

شفق زہرہ لکھتی ہیں،' کچھ لوگ دنیا کو حرام کاموں میں لگا کر خود حلال طور پر نکاح کرلیتے ہیں۔'

جبکہ راجہ وسیم نے جمائما کو مخاطب کرکے کے انہیں آگاہ کیا کہ محترمہ، یہ تو نکاح کے خلاف تھیں۔

سنی نے بھی لکھا،' ملالہ نے کہا کہ وہ نکاح کی رسمی کاغذی کارروائی نہیں چاہتی، وہ لیو ان ریلیشن شپ چاہتی ہے پھر وہ یہ نکاح کرنا کیوں کررہی ہے؟'

خیال رہے کہ نکاح کے حوالے سے برطانوی میگزین دی ووگ کو دیا گیا ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو کافی عرصے تک زیر بحث رہا تھا، سوشل میڈیا پر بھی یہ انٹرویو ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا تھا۔

انٹرویو کے دوران ملالہ کے اس بیان نے کہ 'زندگی گزارنے کے لیے آخر نکاح یا شادی ہی کی ضرورت کیوں ہے یہ زندگی پارٹنرشپ کے ذریعے بھی تو گزاری جاسکتی ہے' نے تہلکہ مچا دیا تھا، صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ روشن خیال لوگوں نے بھی ملالہ پر شدید تنقید کی، یہی نہیں بلکہ خود شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ملالہ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

ٹویٹر

Malala Yousafzai

Nikah

Jemima Goldsmith