نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے متعلقہ افراد کو کورونا وباء سے بچاو کی دوسری ویکسین لگانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی تاکہ طویل مدتی فوائد کےلئے آبادی کی قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ کیا جاسکے۔
منگل کو اسلام آباد میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی مہم میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف عمر کے افراد کےلئے لازمی ویکسین لگوانے کے فیصلے پر عملدرآمد کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر نے تمام وفاقی اکائیوں پرزور دیا کہ وہ سُستی سے گریز کریں کیونکہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
کورونا وباء کی موجودہ مستحکم صورتحال پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے فورم نے غیر طبی طریقہ علاج کے بارے میں ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنے پر لوگوں کو سراہا جس سے انفرادی اور مجموعی تحفظ اور بہبود کو یقینی بنانے میں مدد ملی۔
Comments are closed on this story.